اسلام آباد

الیکشن کیلئے فنڈ زکب جاری ہونگے؟ وزارت خزانہ نے بتادیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو فنڈز کی عدم فراہمی کا سامنا ہے، اس حوالے سے آج الیکشن کمیشن حکام نے سیکرٹری خزانہ کو بھی الیکشن کمیشن طلب کیا تھا، تاہم اب وزارت خزانہ کی جانب سے باضابطہ طور پر بیان جاری کردیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو ایک دو دن میں مطلوبہ فنڈز جاری کردیے جائیں گے،الیکشن کمیشن جتنے فنڈز مانگے گا جاری کردیے جائیں گے،الیکشن کمیشن کی طرف سے 14 نومبر کو فنڈز کی فراہمی کیلئے خط لکھا گیا،خط 18 نومبر کو وزارت خزانہ کو موصول ہوا،
فنڈز اجرا کیلئے مختلف سطح سے منظوری ضروری ہوتی ہے،اگلے دو دن میں الیکشن کمیشن کے مطلوبہ فنڈز جاری کردیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں