پاکستان کی کامیاب ثالثی کی عالمی سطح پر پذیرائی، بھارت کیلئے ویک اپ کال قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں مؤثر ثالثی کرکے عالمی سطح پر نمایاں پذیرائی حاصل کرلی جو بھارت کے لیے ایک اہم سفارتی پیغام اور مثال بن گئی ہے۔
اس حوالے سے سنگاپور کے ایک نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بھارت کے لیے اسے ویک اپ کال قرار دے دیا ہے۔
نشریاتی ادارہ نے کہا کہ بھارتی میڈیا کے پھیلائے گئے شدت پسند اور قوم پرست پروپیگنڈے نے پاکستان کے خلاف دشمنی کو مزید گہرا کیا۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نےناقابلِ یقین حد تک مؤثر ثالثی کی ہےاور اسے پاکستان کےذریعے جاری رکھنا اہم ہے۔
اُدھر ایران میں تعینات پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ ایران کو کسی اور ملک پر اعتماد نہیں جس کی بدولت ثالثی کے لیے پاکستان ہی واحد راستہ ہے۔
