اب آپ گھربیٹھے گاڑی ،موٹرسائیکل اپنےنام پرٹرانسفرکرواسکیں گے ،محکمہ ایکسائز نےعوام کوخوشخبری سنادی

لاہور(قدرت روزنامہ) محکمہ ایکسائز کا گاڑی و موٹرسائیکل ٹرانسفر کے لئے شہریوں کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ . شہری گھر بیٹھے اپنی گاڑی و موٹرسائیکل ٹرانسفر کرواسکیں گے .

تفصیلات کے مطابق شہری ایکسائز دفاترجانے کی بجائےکورئیر کمپنی کے نمائندے کو ٹرانسفر کے لئے فائل اور فیس جمع کروائیں گے . ڈی جی ایکسائز کا کہنا ہے کہ کورئیر کمپنی کا نمائندہ ایکسائز دفاتر سے گاڑی ٹرانسفر کے بعد کاغذات واپس مالک تک پہنچائے گا . مکمل ٹوکن ٹیکس ادا کرنے والے شہری اس سہولت سے استفادہ حاصل کرسکیں گے . کورئیرکمپنی کےنمائندہ کو گاڑیوں موٹرسائیکلوں کی ٹرانسفر فیس کی مکمل لسٹیں فراہم کی جائیں گی . رضوان شیروانی کا کہنا ہے کہ بائیومیٹرک سسٹم کے آغازکے بعدسسٹم شروع کیا جائےگا . ڈلیوری کے لئے نئے کنٹریکٹ میں نیا سسٹم شامل کیا جائے گا جبکہ گھربیٹھے گاڑی ٹرانسفر کروانے والوں کو ڈلیوری کی ڈبل فیس ادا کرنا ہوگی . . .

متعلقہ خبریں