سونے کی قیمتیں گزشتہ روز کی سطح پر برقرار
کراچی (قدرت روزنامہ) ملک بھر میں سونے کی قیمتیں آج گزشتہ روز کی سطح پر برقرار رہیں۔ سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 8ہزار 850روپے ہے۔ 10 گرام سونے کی قدر 386 روپے کم ہوکر 93321 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قدر 7 ڈالر
اضافے سے 1808 ڈالر ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے سونے کی قیمتوں میں چڑھائو کا رجحان جاری ہے۔جس کی وجہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی طلب میں اضافہ ہے۔
