ڈکیتی مزاحمت پر لیڈی ڈاکٹر قتل،ملزم فرار

(قدرت روزنامہ)لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ڈکیتی مزاحمت پر لیڈی ڈاکٹر  قتل ،مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیلات  کے مطابق ڈاکٹرخولہ اپنی گاڑی پر سہیلی سے ملنے اس کے گھر گئی تھی، سہیلی کے گھر کے باہر 2 موٹرسائیکل سواروں نے ڈاکٹر خولہ پر فائرنگ کر دی . پولیس کے مطابق دونوں موٹرسائیکل سوار لیڈی ڈاکٹر سے بیگ اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے .

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتولہ کی دوست نے ملزمان کو لیڈی ڈاکٹر خولہ پر فائرنگ کرتے دیکھا ہے، مقدمہ مقتولہ ڈاکٹر خولہ کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں