لاہور میں روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر کی خودکشی


لاہور(قدرت روزنامہ)ناراض بیوی کو منانے کی کوشش میں ناکامی پر شوہر نے خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق نواب ٹاؤن کے علاقے میں روٹھی ہوئی بیوی کو منانے کے لیے آئے شوہر نے خود کشی کرلی۔ 55 سالہ عتیق الرحمٰن کی اہلیہ جھگڑوں سے تنگ آکر بچوں سمیت میکے آئی ہوئی تھی۔
منانے کی کوشش کے دوران ساتھ واپس چلنے سے انکار پر عتیق نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہے۔