شہبازشریف کو ماموں بنادیا گیا یا بنایا جا رہا ہے ٗ شہزاد اکبر کھل کر بول پڑے

لاہور(قدرت روزنامہ)مشیرداخلہ و احتساب شہزاداکبر نے کہا ہے کہ (ن) لیگ والے دستاویزات لہراکرچلے جاتے ہیں شیئربھی کردیں لیکن شہبازشریف کو ماموں بنادیا گیا ہے یا ماموں بنایا جا رہا ہے . (ن)لیگ کا وطیرہ رہا ہے مختلف چیزوں کو ٹکڑوں میں پیش کرتے ہیں ،ہمارے پاس مجسٹریٹ کے آرڈرکے علاوہ کوئی دستاویزات نہیں ہے اوراس آرڈر میںسلیمان شہزاد اور ان کے اکائونٹس کا ذکر ہے .

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ 2018میں برطانیہ میں اکائونٹس سلیمان شہباز کے منجمد ہوئے تھے ،شہبازشریف نے توبرطانیہ میں اپنے اکائونٹس بندکرادیئے تھے، لندن میں مشکوک ٹرانزیکشن پربھجوانے پربھی سوال ہوتا ہے ، شہبازشریف نے بیٹے کوپیسے بھجوائے توان سے بھی سوال کیا گیا ہو گا . انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شہبازشریف کے خلاف کیس کااین سی اے سے تعلق نہیں ،ڈی جی نیب خصوصی طور پر شہبازشریف کے کیس کیلئے نہیں گئے ، ڈی جی نیب سمیت ایک پوراوفدبرطانوی حکومت کی درخواست پر گیا تھا ،این سی اے نے تفصیلات شیئرکرنے کی درخواست کی تھی جوشیئرکی گئی . انہوں نے کہاکہ این سی اے کی اپنی انکوائری تھی وہ ہمیں بتانے کے پابندنہیں ہیں ،شہبازشریف کیخلاف نیب رپورٹ کو شیئرکرنے کی درخواست کی گئی تھی ،پوری دنیامیں قانون ہے تفتیش میں معلومات شیئرکی جاتی ہیں، شہبازشریف کیخلاف ٹی ٹی، منی لانڈرنگ، اختیارات سے تجاوز کے کیسز ہیں . . .

متعلقہ خبریں