اسلام آباد
نان فائلرز کے خلاف کارروائی پر متعلقہ حکام کی جانب سے گریز
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نان فائلرز کے خلاف کارروائی پر متعلقہ حکام کی جانب سے گریز کیا جار ہا ہے۔
ایف بی آر نے 25 سے 30 ہزار نان فائلرز کے بارے میں اعدادو شمار سیلولرموبائل آپریٹرز(سی ایم اوز)کو فراہم کردیے ہیں تاکہ ان پر انکم ٹیکس کے جنرل آرڈر (آئی ٹی جی او)کے سیکشن 114بی کے تحت عمل درآمد ہو ۔
لیکن متعلقہ حکام کی جانب سے ذمہ داری دیگر کے کندھوں پر ڈالنے کی وجہ سے ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی شروع نہیں ہو سکی ۔
ایف بی آر کا مؤقف ہے کہ نان فائلرز کے خلاف اقدامات کے حوالے سے سی ایم اوز نے اب تک مخص4 ہزار نان فائلرز کی سم بلاک کی ہیں جب کہ پی ٹی اے اور سی ایم اوز کو 30 ہزار تک نان فائلرز کا ڈیٹا فراہم کردیا گیا ہے۔