جب ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کیلئے پھیرے ہو رہے تھے تو کسی نے نابالغ لڑکی کی شادی کے حوالے سے پولیس کو اطلاع کردی . پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے شادی رکوادی . پولیس کو دیکھ کر دولہا اتنا خوفزہ ہوا کہ وہ دلہن کو سٹیج پر چھوڑ کر بھاگ گیا . پولیس باراتیوں اور دلہن سمیت دلہن والوں کو تھانے لے گئی . اہل خانہ نے لاکھ کوشش کی لیکن دولہا کو ڈھونڈا نہیں جاسکا . جس کے بعد دلہن والوں نے منت سماجت اور خوشامد کے ذریعے دولہا کو تھانے بلایا . دولہا نے پولیس کے روبرو اپنے بیان میں کہا کہ اسے دلہن کے نابالغ ہونے کا پتہ نہیں تھا . . .
پانی پت(قدرت روزنامہ) بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک دولہا عین شادی کے وقت اس وقت فرار ہوگیا جب پولیس نے بارات پر چھاپہ مارا . بھارتی میڈیا کے مطابق پانی پت کی دیش راج کالونی کے ایک شخص نے اپنی 17 سالہ بیٹی کی شادی 25 برس کے اکاؤنٹنٹ سے طے کی تھی .
متعلقہ خبریں