کرینہ کپور خان بالی ووڈ کا ایک بڑا نام ہے . کپور خاندان سے تعلق رکھنے والی، کرینہ کپور ہندوستان اور عالمی سطح پر اپنے لیے جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں . پاکستان میں بھی ان کے مداحوں کی تعداد بہت زیادہ ہے . کرینہ کپور 2بیٹوں کی ماں ہیں، اور بالی ووڈ میں ان کے 25 سال مکمل ہو چکے ہیں، اور بہت سے مداح ان کی کامیابیوں کا جشن بھی مناتے ہیں . دوسری جانب عائزہ خان کا شمار بھی ملک کے بڑے ستاروں میں ہوتا ہے . وہ نوعمری سے ہی کام کر رہی ہیں اور آج ان کے تمام ڈرامے بہت ہٹ ہیں . وہ ایک اسٹائل آئیکون کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں اور اپنے اسٹائل کے ساتھ مختلف تجربات بھی کرتی رہتی ہیں . واضح رہے عائزہ خان ایک اچھی ماں بھی ہیں اور انہوں نے اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی کو خوبصورتی سے سنبھالا ہوا ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور ادکارہ عائزہ خان بالی ووڈ میں کرینہ کپور کی مداح ہیں، اور ان کی نقل بھی کرتی ہیں . حال ہی میں انہوں نے اپنے مکالموں پر ایک پیروڈی ویڈیو بھی بنائی کیونکہ عائزہ خان، کرینہ کپور سے متاثر ہو کر ہی اداکارہ بنی تھیں .
متعلقہ خبریں