زہری سے ایک ماہ قبل لاپتہ نوجوان بازیاب
خضدار(قدرت روزنامہ)زہری سے ایک ماہ قبل لاپتہ شخص بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق 31 اگست 2024 کو زہری بلبل لیویزچوکی سےلیویز اہلکارغلام یاسین ولد ماسٹر عبدالغنی قوم موسیانی ساکن بلبل زہری پراسرار طور پرلاپتہ ہوگئے اور آج خضدار سے بازیاب ہوکرخیروعافیت سے اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ خاندانی زرائع نے لاپتہ لیویز اہلکار غلام یاسین موسیانی کے باریابی کی تصدیق کردی ہے۔