طالبان کو افغان فورسز کی چیک پوسٹوں سے تین ارب روپے مل گئے ، اتنا پیسہ افغان فورسز نے کہاں سے کمایا تھا ، اہم انکشاف
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق تجزیہ کاروں کاکہنا ہے کہ یہ رقم افغان اہلکار سمگلروں سے بطور رشوت وصول کرتے تھے جبکہ این ڈی ایس یہ رقم پاکستان میں حملے کرانے کے لئے استعمال کرتی تھی . تجزیہ کاروں کے مطابق افغان ایجنسیاں پاکستان مخالف عناصر کی فرنچائز کے طور پر سر گرم ہیں ، پاکستان میں تخریب کاری کے لئے یہ رقم استعمال کی جاتی تھی . واضح رہے کہ گزشتہ روز طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ پاکستانی سرحد سے متصل افغان ضلع اسپن بولدک پر قبضے کے لیے حملہ کیا گیا جس کے بعد پاکستان اور افغانستان کے مابین مرکزی گزرگاہ کاکنٹرول حاصل کرلیا ہے . ترجمان طالبان کا کہنا ہے کہ طالبان نے 20 سال بعد افغانستان کی جانب سے باب دوستی کاکنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا ہے، باب دوستی پر طالبان نے افغانستان کا قومی پرچم اتار دیا اور طالبان امارت اسلامی کا سفید پرچم لہرادیا گیا ہے . . .