بلوچستان

جامعات میں کوئی نئی بھرتی نہیں ہوگی ، غیر ضروری بلڈنگز تعمیر نہیں ہو، وزیراعلیٰ بلوچستان کااجلاس میں فیصلہ


وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے مالی و انتظامی امور سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ‘
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے مالی و انتظامی امور سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ‘اجلاس میں صوبائی وزراء، سیکرٹریز اور یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کی شرکت ۔
اجلاس میں بلوچستان کی جامعات کے مالی و انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تمام یونیورسٹیز کے اساتذہ و اسٹاف کی تنخواہوں اور پینشن کی فوری ادائیگی کا حکم دے دیا ۔
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نےکی محکمہ خزانہ کو ہدایت كى ہےکہ تنخواہیں کام کرنے والے اساتذہ اور ملازمین کا حق ہے بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے۔جو استاد ڈیوٹی کرے گا ، تنخواہ کا حق دار ہوگا گھر بیٹھے کسی کو تنخواہ نہیں دے سکتے۔غیر حاضر اور ڈیوٹی سے غفلت برتنے والے اہکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔
جامعات میں کوئی نئی بھرتی نہیں ہوگی ، غیر ضروری بلڈنگز تعمیر نہیں ہونگی ، اجلاس میں فیصلہ ،اشد ضروری تدریسی اسٹاف کی ایڈہاک پر بھرتی نئے ایکٹ کے تحت ہوگی ، اجلاس میں فیصلہ ،وزیر اعلی بلوچستان نے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں جامعات کی کمرشل سرگرمیوں کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت اقدامات کے لئے کمیٹی قائم کردی ۔
وزیر اعلٰی بلوچستان کا پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں غیر ضروری بھرتیوں پر اظہار تشویش ۔جامعات کے غیر ترقیاتی اخراجات میں غیر معمولی اضافہ تشویشناک ہے۔نئی بھرتیوں اور تعمیراتی پروجیکٹس سے گریز کیا جائے، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت ۔
وزیر اعلیٰ نےکی وائس چانسلرز کو ہدایت كى ہےکہ غیر ضروری اور اضافی اسٹاف کم کرکے رائٹ سائزنگ کی جائے ۔پبلک سیکٹر یونیورسٹیاں اپنے فنانشل مینجمنٹ نظام کو بہتر بنائیں۔جامع کنٹریکٹ پالیسی کی تشکیل کے لئے ضروری قانون سازی کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ عارضی بنیادوں پر بھرتی کے لئے بلوچستان کنٹریکٹ اپائنٹمنٹ ایکٹ لایا جائے گا ۔پیٹ کاٹ کر جامعات کو وسائل فراہم کریں گے، تاہم بہتر نتائج چاہتے ہیں۔ غیر مقبول اور غیر سود مند فیکلٹیز کو بتدریج ختم کیا جائے۔
اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میر ظہور بلیدی، رکن بلوچستان اسمبلی خیر جان بلوچ کی شرکت ۔چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسیپل سیکرٹری عمران زرکون، سیکرٹری خزانہ بابر خان، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن حافظ محمد طاہر بھی شریک ‘اجلاس میں بلوچستان کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کی شرکت۔

متعلقہ خبریں