لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی الیکشن اور بلے کا انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کے خلاف درخواست کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا ہے . لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور بلے کا انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کے خلاف درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا ہے .

عدالت نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا ہے . تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی، اسٹنٹ اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پر تحریری بیان جمع کرائیں . عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق 30 اپریل 2024 کے نوٹس پر حتمی فیصلہ نہ کرے . عدالت نے کیس کی مزید سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی ہے . . .

متعلقہ خبریں