کھیل

تیسرا ون ڈے، پاکستان نے زمبابوے کو 99 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی

بلاوائیو(قدرت روزنامہ) تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 99 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-2 سےجیت لی۔

بلاوائیو میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز اسکور کیے۔ 304 رنز کے ہدف کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 41 ویں اوور میں 204 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے کامران غلام نے 99 گیندوں پر سنچری اسکور کی، وہ 103 رنز بناکر نمایاں رہے۔ عبداللہ شفیق نے 50، محمد رضوان نے 37، صائم ایوب نے 31،سلمان علی آغا 30 اور عرفان خان 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

میزبان ٹیم کے کریگ ایروین 51 اور برین بیننٹ 37 رنز بناکر نمایاں رہے۔ تاڈیواناشے اور سین ولیمز نے 24 ، 24 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے سلمان آغا ، ابرار احمد، حارث رؤف اور عامر جمال نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔ فیصل اکرام اور کامران غلام نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *