نوازشریف نے 5ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6ایٹمی دھماکے کیے۔ مریم نواز

پلندری (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پلندری میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہنوازشریف نے 5ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6ایٹمی دھماکے کیے . انہوں نے کہا کہ انہوں نے نوازشریف پر الزام لگایا کہ نوازشریف کا بھارت میں ذاتی کاروبار ہے، نوازشریف کو عوام سے جدا نہیں کیا جاسکتانوازشریف کے مخالفوں سے کہنا چاہتی ہوں کہ تمہاری سب تدبیریں الٹ گئیں .

مریم نواز بولی کہ نوازشریف کو عوام کا ساتھ دینے پر سزائیں دی گئیںعوام کے دلوں میں نوازشریف کیلئے عزت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہےیہ لوگوں کے دلوں سے نوازشریف کی عزت کم نہیں کرسکے، نوازشریف کو آپ لوگوں کی خاطر کھڑارہنے پر سزائیں دی گئیں . مریم نواز نے مزید کہا کہ پوری ریاست کو نوازشریف کی دشمنی میں جھونک دیا گیا،مجھے پتہ ہی نہیں چلتا جلسہ کہاں سے شروع ہوتا ہے اور کہاں ختم ہوتا ہے،آزادکشمیر کے بیٹے نوازشریف کا سلام لائی ہوں . .

متعلقہ خبریں