اسلام آباد

گاڑی کا ٹوکن ٹیکس نہ جمع کروانے پر یکم جنوری سے کیا کارروائی کی جائے گی؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم خان نے کہا ہے کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کی منسوخی کا عمل یکم جنوری سے شروع کردیا جائے گا۔
بحالی کس طرح ہوگی؟
ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخی اور رجسٹریشن کی بحالی پر200 فیصد جرمانہ وصول کیا جائے گا۔
گاڑیوں کے مالکان کو رجسٹریشن کی منسوخی سے بچنے اور ٹوکن ٹیکس جمع کروانے کے لیے 15 دن کی مہلت دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ نادہندگان کی تعداد میں مسلسل اضافے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب حکام نے یہ بھی نوٹ کیا ہے کہ محض جرمانے لاگو کرنا اس مسئلے پر قابو پانے میں مؤثر ثابت نہیں ہورہا۔

"Why Did You Fire at D-Chowk?" - Zartaj Gul Press Conference | PTI’s New Announcement



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *