بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے تعلیم دوست وژن کا عملی مظاہرہ اور تعلیم کے میدان میں لئے گئے اقدامات پر عملدرآمد کا باقاعدہ آغاز

تعلیم صوبائی حکومت کی ترجیحات میں صرف فہرست ہے شہداء کے خاندانوں کو اس اسکالرشپ پروگرام سے مستفید کریں گے‘وزیراعلیٰ بلوچستان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کی مجموعی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس۔ اجلاس کو سی ای او (بیف) محمد زکریا نورزئی کی بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کی مجموعی کارکردگی، اصلاحات اور شہید بے نظیر بھٹو سکالرشپ کے تحت شامل مزید پانچ اسکالرشپس کیٹگریز پر بریفنگ ۔ بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے تحت 8 ماہ کےقلیل عرصے میں خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر طلباء اور طالبات کے لیے 25 ہزار سکالرشپس ۔2019 سے 2023 تک مختلف یونیورسٹیوں سے 63 لاکھ روپے کی ریکور کئے گئے ۔ اجلاس کو بریفنگ ۔
صوبائی حکومت بیف کے اس پروگرام کے تحت سالانہ سکالرشپ کی مد میں 2.7 ارب روپے دے رہی ہے ۔ سالانہ 6 اسکالرشپس کے علاوہ شہید بے نظیر بھٹو سکالرشپ پروگرام کے تحت 5 نئے اسکالرشپس بھی دیے جا رہے ہیں ۔ سول شہداء کے فیملیز کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا کوٹہ 400 تک بڑھا دیا گیا ہے۔ مذکورہ پروگرام کے تحت 35 ٹرانس جینڈرز کو مختلف کالجز اور یونیورسٹیز میں اسکالرشپ فراہم کی گئی ہے۔
اقلیتوں کے لیے مخصوص 50 اسکالرشپس میں اب تک 37 طلباء اور طالبات انرول ہو چکے ہیں ۔ضلعوں کے سرکاری اسکولوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے لئے 180 اسکالرشپس میں سے اب تک 130 فارم جمع ہو چکے ہیں ۔100 بہترین یونیورسٹیوں میں مکمل فنڈڈ پی ایچ ڈی اسکالرشپ پر عمل درامد کا اغاز ہو چکا ہے۔ صادق پبلک سکول کے ساتھ بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ مفاہمتی یادداشت کو حتمی شکل دے چکی ہے۔ بیف میں ادارہ جاتی اصلاحات کے ساتھ ساتھ بجٹ میں کمی اور رائٹ سائزنگ کی گئی ہے ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی سی ای او بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کی کارکردگی کی تعریف ۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سی ای او کو حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ دیا جائے گا ۔ اگر ادارے اسی طرح سے بہترین کام سر انجام دیں تو گورننس اچھی ہوتی ہے۔ تعلیم صوبائی حکومت کی ترجیحات میں صرف فہرست ہے۔ شہداء کے خاندانوں کو اس اسکالرشپ پروگرام سے مستفید کریں گے ۔ معاشرے کا وہ طبقہ جو کسی بھی وجہ سے تعلیمی میدان میں پیچھے رہ گیا ہے اس پروگرام سے ان کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ اسکالرشپ پروگرام کے تحت کچھ اسکالرشپ صوبے کے شہداء کے ناموں سے منسوب کی جائے گی۔ اس اسکالرشپ پروگرام کے تحت بلا تفریق طلباء اور طالبات دونوں کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ ایک پڑھا لکھا معاشرہ ہی ایک توانا سماج کی علامت ہے۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان ، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری بابر خان اور سی ای او بیف محمد زکریا نورزئی سمیت دیگر متعلقہ حکام کی شرکت۔

🎤 PTI Senator Mohsin Aziz’s Bold Speech in Senate | D-Chowk Issue | PTI’s New Plan



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *