پنجاب
شادمان تھانے کو آگ لگانے کا مقدمہ، شاہ محمود قریشی،یاسمین راشد اور دیگر پر فرد جرم عائد
دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جس پر عدالت نے ملزمان کے خلاف سرکاری گواہان کو طلب کرلیا
لاہور(قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگردی عدالت نے رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود اور یاسمین راشد سمیت دیگر پر تھانہ شادمان کو جلانے کے مقدمے میں فرد جرم عائد کردی۔
لاہور کی انسداددہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے روز بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد تھانہ شادمان کو جلانے اور توڑپھوڑ کے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد پر فرد جرم عائد کی، جبکہ دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جس پر عدالت نے ملزمان کے خلاف سرکاری گواہان کو طلب کرلیا۔
عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید، سینیٹر اعجاز پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے،انسداد دہشتگردی عدالت نے 19 دسمبر کو پراسیکیوشن کے گواہوں کو طلب کرلیا ہے۔