میرا کل ورلڈ کپ تھا جو پاکستان نے جیت لیا، شیخ رشید

ّ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ان کا کل ورلڈ کپ تھا جو پاکستان نے جیت لیا . اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ  پوری قوم کو مبارک ہو، پاکستان نے گزشتہ روز بھارت کو ناکوں چنے چبوائے، اگر ان کا اختیار ہوتا تو وہ آج عام تعطیل کا اعلان کرتے .

شیخ رشید نے کہا کہ 74 سال میں پاکستان کو اس سے بڑی فتح نہیں ملی، بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست کا جشن تاریخی تھا . گزشتہ روز عام کرکٹ نہیں،ایک خاص موقع تھا، جیت پر بہت خوشی ہوئی، بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کے لیے خوشی کا اظہار کیا گیا . شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان سے میچ ہارنے کے بعد بھارتی شہریوں نے اپنے کھلاڑیوں کے گھروں پر پتھراو کیا . وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ ہمارے ساتھ ہاتھ کرکے گیا تھا . . .

متعلقہ خبریں