عمران خان کے ہوتے ہوئے پاکستان فاٹف کی گرے لسٹ سے نہیں نکل سکتا، مریم اورنگزیب

(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے پاکستان فاٹف کی گرے لسٹ سے نہیں نکل سکتا . تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فسطائی حکومت کے ہوتے ہوئے پاکستان گرے لسٹ سے نہیں نکل سکتا، نواز شریف پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال کر وائٹ لسٹ میں لائے تھے اور آئی ایم ایف کو گھر بھیجا تھا .

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے نہ مہنگائی ختم ہو سکتی ہے، نہ روزگار مل سکتا ہے اور نہ ہی معیشت ترقی کر سکتی ہے، عمران خان کے ہوتے ہوئے پاکستان فاٹف کی گرے لسٹ سے نہیں نکل سکتا . انہوں نے کہا کہ عمران خان استعفیٰ دے دیں، فاٹف سے بھی نکل جائیں گے، آئی ایم ایف کو بھی گھر بھیج دیں گے اور مہنگائی بھی ختم ہوجائے گی . پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ہم عوام کو روزگار فراہم کردیں گے اور معیشت بھی ٹھیک کر دیں گے . . .

متعلقہ خبریں