حکومت نے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو خوشخبری سنادی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کی جانب سے زرعی ٹیوب ویل اور 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاور ڈویژن حکام نے بتایا ہے کہ زرعی ٹیوب ویل اور 300 یونٹ تک ماہانہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ریلیف دیا جائےگا۔
پاور ڈویژن کے مطابق جون 2015 سے 300 یونٹ تک کے بجلی صارفین کوماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا فائدہ روک دیاگیا تھا جبکہ دسمبر 2010 سے زرعی ٹیوب ویل کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی ختم کردی گئی تھی۔
پاور ڈویژن حکام نے بتایا ہے کہ نیپرا کو صارفین کو ریلیف دینے کے لیے خط لکھ دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت بھاری بجلی بلوں سے تنگ عوام کو ریلیف دینے کے لیے سنجیدہ سوچ بچار کررہی ہے، اور آئندہ گرمیوں میں بجلی کی قیمتوں میں واضح کمی متوقع ہے۔
حکومتی منصوبے کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 8 سے 10 روپے تک کمی کی جائےگی، جس پر کام ہورہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *