سر پر غلط جگہ پنچ لگنے سے دماغی توازن کھونے والے باکسر کی وائرل ویڈیو تو آپ نے دیکھی ہوگی؟ اس کی ساری کہانی جان کر آپ کی آنکھوں میں آنسو آجائیں گے
جس فائٹ میں پرچرڈ نے اپنا دماغی توازن گنوایا وہ 17 اکتوبر 2015 کو ہوئی تھی . اس سے پہلے کہ اس فائٹ کا ذکر کیا جائے یہ ذکر کرنا ضروری ہے کہ پرچرڈ نے اپنے کریئر میں 17 فائٹس کیں جن میں سے 16 میں وہ کامیاب رہے تاہم 17 ویں فائٹ ان کی زندگی کا سب سے بڑا المیہ بن گئی . انہوں نے یہ فائٹ امریکہ کے ہی باکسر ٹیرل ولیمز کے خلاف کی تھی . یہ کوئی پہلے سے طے شدہ فائٹ نہیں تھی بلکہ ایک باکسر کے طبی وجوہات کی بنا پر ریٹائر ہوجانے کے باعث منعقد کی گئی تھی . امریکی ریاست ورجینیا کے شہر فیئر فیکس کے ایگل بینک ارینا میں ہونے والی یہ فائٹ نو راؤنڈز تک چلی تاہم نویں راؤنڈ میں ٹیرل ولیمز نے غیر قانونی پنچ کا استعمال کرتے ہوئے پرچرڈ کے سر کے پیچھے سے دو بار وار کیا . دسواں راؤنڈ شروع ہوا تو پرچرڈ کے کارنر سے کہا گیا کہ وہ فائٹ کو جاری نہیں رکھ سکتے . . .