واٹس ایپ نے بھارتیوں کے لاکھوں اکاﺅنٹس بند کردیئے مگر کیوں؟ آپ بھی جانئے اور احتیاط کریں

نیویارک(قدرت روزنامہ) واٹس ایپ نے 15مئی سے 15جون کے درمیان 20لاکھ بھارتی اکاﺅنٹس بند کر دیئے . خلیج ٹائمز کے مطابق واٹس ایپ کی طرف سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلاک کیے گئے اکاﺅنٹس میں سے 95فیصد خودکار یا سپام میسجز بھیجنے پر بلاک کیے گئے .

اس ایک ماہ کے دوران کمپنی کو بھارت سے 345گریوینس رپورٹس موصول ہوئیں . واٹس ایپ کی طرف سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2019ءکے بعد سے بھارت میں اکاﺅنٹس بند کیے جانے کی شرح میں نمایاں طور پر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے . اس کی وجہ کمپنی کے سسٹمز کا جدید ہونا ہے جس کی وجہ سے اب زیادہ اکاﺅنٹس کمپنی کے قواعدوضوابط کی خلاف ورزی پر پکڑے جا رہے ہیں . واضح رہے کہ واٹس ایپ کی طرف سے یہ رپورٹ بھارت کے نئے آئی ٹی قوانین کے تحت جاری کی گئی ہے . ان قوانین کے تحت تمام ایسے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو کمپلائنس رپورٹ جاری کرنے کا پابندبنایا گیا ہے جن کے صارفین کی تعداد 50لاکھ یا اس سے زیادہ ہے . . .

متعلقہ خبریں