فحش فلموں کی امریکی اداکارہ پراسرار گولی کا نشانہ بن گئی، لاش برآمد

نیویارک(قدرت روزنامہ) چھاتی کے کینسر اور ڈپریشن جیسی موذی بیماریوں سے لڑنے والی فحش فلموں کی امریکی اداکارہ ڈاہلیا سکائی پراسرار طور پر گولی لگنے سے موت کے منہ میں چلی گئی . دی سن کے مطابق ڈاہلیا کی عمر 31سال تھی، گزشتہ روز لاس اینجلس کی سین فرنینڈو ویلی میں ایک کار سے اس کی لاش برآمد ہوئی .

اس کا کینسر چوتھے مرحلے میں تھا اور اس کے ساتھ وہ شدید نوعیت کی ڈپریشن کا بھی شکار تھی . پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے کہ اداکارہ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی ہے . اداکارہ کو کسی دوسرے شخص کی طرف سے گولی مارے جانے کے کوئی شواہد جائے واردات سے نہیں ملے . ڈاہلیا کی موت پر گفتگو کرتے ہوئے فحش فلموں کے پروڈیوسر ہینس کا کہنا تھا کہ ”ڈاہلیا کئی سال سے کینسر سے لڑ رہی تھی اور اسے ڈپریشن کا بھی عارضہ لاحق تھا . وہ انتہائی تکلیف دہ زندگی جی رہی تھی . “ پولیس کے مطابق اس کیس میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں . . .

متعلقہ خبریں