تاشقند(قدرت روزنامہ) وزیرا عظم عمران خان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کے حوالے سے بھارتی صحافی کے سوال پر منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو کب سے کہہ رہے کہ ایک مہذب ہمسایہ بن کر رہے لیکن کیا کریں آر ایس ایس کی آڈیالوجی راستے میں آگئی ہے . تفصیلات کے مطابق تاشقند میں وسطی اور جنوبی ایشیا کے ممالک کے درمیان روابط کانفرنس کے اختتام پر وزیر اعظم سے بھارتی صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا بات چیت اور دہشتگردی ساتھ ساتھ
چل سکتی ہے؟، جس کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ بھارت کو کب سے کہہ رہے کہ ایک مہذب ہمسایہ بن کر رہے لیکن کیا کریں آر ایس ایس کی آڈیالوجی راستے میں آگئی ہے .