موجودہ مالی سال مکمل ہونے کو ،محکمہ صحت کی جانب سے 60 فیصد تک ادویات کا بجٹ استعمال ہی نہیں ہوا ہے،پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں اس دو قومی صوبے کے محکمہ صحت اور اٴْس کے متعلقہ ادارے کی جانب سے صوبے کے تمام اضلاع کو جاری مالی سال 25-2024 کے ادویات کی عدم فراہمی پر سخت افسوس کااظہار کرتے ہوئے اسے نام نہاد صوبائی حکومت اور اٴْن کے ادارے کی عوام دشمنی کے مترادف قرار دیا ہے اور کہا گیا ہے کہ موجودہ مالی سال مکمل ہونے کو ہے جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے 60 فیصد تک ادویات کا بجٹ استعمال ہی نہیں ہوا ہے طویل عرصہ پہلے تمام اضلاع نے اپنی ڈیمانڈ جمع کر رکھے ہیں لیکن ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں سمیت دوردراز علاقوں کے ڈسپنسریوں میں ادویات کئی مہینے سے موجود نہیں اور غریب عوام کو دربدر کی ٹھوکرے کھانے پر مجبور کیا ہے جو قابل مذمت اور ناقابل برداشت عوام دشمن اقدام ہے۔
بیان میں نام نہاد صوبائی وزیر اعلیٰ، چیف سیکریٹری پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے دعوؤں کے برعکس اس برسرزمین موجود سنگین صورتحال کا نوٹس لے۔ بیان میں پرزور مطالبہ کیا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال سے ادویات کی فراہمی کیلئے محکمہ صحت کے ضلعی آفیسران بشمول ضلعی صحت کمیٹی کو فنڈز اور اختیارات دیئے جائیں تاکہ وہ بروقت اور اپنی ضروریات کے مطابق ادویات کی خریداری اور فراہمی کو یقینی بنائے۔
