آرمی یونیفارم میں لوگوں کو لوٹنے والا جعلی میجر پولیس کے ہاتھوں گرفتار

خیرپور(قدرت روزنامہ)خیرپور کے علاقے فیض گنج میں سندھ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک جعلی فوجی میجر اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم فوجی وردی میں ملبوس ہو کر خود کو “آرمی میجر” ظاہر کرتا رہا اور مقامی افراد سے کروڑوں روپے لوٹتا رہا۔
مقامی ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان گاڑیوں کو روک کر فی کار 10 ہزار روپے غیر قانونی وصول کرتے تھے۔ اس طریقے سے وہ ڈرائیوروں اور مسافروں سے خطیر رقم ہتھیا چکے ہیں۔
سندھ کے علاقے فیض گنج پکا چانگ بائی پاس پر فوجی وردی پہنے گاڑیوں سے پیسے لینے والا جعلی میجر گرفتار۔۔!! pic.twitter.com/KOzsCut9pF
— Khurram Iqbal (@khurram143) May 30, 2025
گرفتاری کے دوران پولیس نے ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔ حکام کے مطابق دونوں ملزم زیرِ حراست ہیں اور ان کے خلاف مکمل تفتیش جاری ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ کہیں اس واردات میں مزید افراد تو ملوث نہیں۔
علاقہ مکینوں نے پولیس کی بروقت کارروائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی وردی میں لوٹ مار کرنے والے عناصر کو سخت ترین سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں کوئی شہری اس طرح کے فراڈ کا شکار نہ ہو۔
