یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یقینی ہو گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یقینی ہو گیا . جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں پٹرول مہنگا ہونے کے باوجود نایاب رہا جس کی وجہ پٹرولیم ڈیلرز کی منافع میں اضافے کی ہڑتال تھی .

حکومت نے پچھلی بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا تھا . لیکن موجودہ صورتحال کو دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یقینی نظر آ رہا ہے . یکم دسمبر سے پٹرول کی قیمت بڑھنے کی بنیادی وجوہات فی لٹر پٹرول پر 4 روپے پٹرولیم لیوی، ڈیلرز کے منافع کی شرح میں اضافہ اور پھر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے کا اثر ہوں گی . مشیر خزانہ شوکت عزیز نے 22 نومبر کو اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے سے مذاکرات طے پا گئے ہیں . پٹرولیم لیوی ہر ماہ 4 روپے بڑھانی ہے . شوکت ترین نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ہم اپنے موقف پر کھڑے رہے . پٹرولیم لیوی 10 ارب روپے کرنے کا کہا تھا وہ تو ہم نہیں کر سکیں گے . پٹرولیم لیوی ہر ماہ 4 روپے بڑھانی ہے اور پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 30 روپے تک لے کر جانی ہے . بس اب دیکھنا ہے کہ یکم دسمبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کتنا ہوتا ہے . دوسری جانب ق پٹرول پمپس کی بندش کی وجہ سے پریشانی کا شکار شہریوں کو خوشخبری سنا دی گئی ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور پٹرولیم ڈویژن کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں . حکومت کیساتھ معاملات طےپانے کے بعد پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے . ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے فوری بعد ملک بھر کے پٹرول پمپس کھلنا شروع ہو گئے . میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور پٹرولیم ڈویژن کے مابین مذاکرات کے بعد پٹرولیم ڈویژن ‏نے فی لیٹر پیٹرول پر مارجن میں99 پیسے اضافے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے . . .

متعلقہ خبریں