امریکا: افغان کمیونٹی میں غیریقینی صورتحال، ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں نے مشکلات بڑھا دیں


امریکا(قدرت روزنامہ)4 سال قبل طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد امریکا میں پناہ لینے والے افغانوں کی زندگی آج بھی غیر یقینی اور خوف کے سائے میں گھری ہوئی ہے۔ کئی افغان ابھی بھی قانونی طور پر غیر مستحکم حیثیت میں ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسیوں نے ان کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔
کچھ افغان خصوصی ویزوں (SIV) یا ہنگامی پناہ کے تحت امریکا آئے، مگر ٹرمپ انتظامیہ نے عارضی حفاظتی حیثیت ختم کر دی اور پناہ گزین پروگراموں کو محدود کر دیا، جس سے ہزاروں افغان غیر قانونی حیثیت میں آنے اور ڈی پورٹیشن کے خطرے میں ہیں۔
ماہرین کے مطابق، یہ پالیسیز افغان کمیونٹی میں خوف و عدم تحفظ کو بڑھا رہی ہیں اور مستقبل کی منصوبہ بندی کرنا مشکل بنا رہی ہیں۔ اس کے باوجود افغان پناہ گزین اپنی مضبوط کمیونٹی اور صبر کی بدولت امید برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert