شلپا شیٹھی کی بہن ساتھی ادکارہ سے لڑائی کے دوران بے ہوش

(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کی بہن شمیتا شیٹھی بگ باس 15 میں ساتھی اداکارہ سے لڑ پڑیں . بھارت کے سب سے متنازع ترین شو بگ باس کے 15ویں سیزن کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں اور اس پروگرام کی ایک مخصوص فین فالونگ ہے جو بگ باس کے گھر میں موجود اپنے پسندیدہ اداکاروں کے ہر حرکت پر نظر رکھتے ہیں .

گزشتہ دو دنوں سے سوشل میڈیا پر اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر رتیش کے چرچے ہیں ، جنہیں اداکارہ نے بگ باس سیزن 15 کی پھچلی قسط میں سب سے متعارف کروایا ، جو بزنس مین ہیں اور ملٹی نیشنل کمپنی کے سی ای او ہیں . بگ باس سیزن 15 میں راکھی ساونت کی طرح ہی اداکارہ دیوولینا بھٹاچارجی نے بھی وائلڈ کارڈ کے طور پر انٹری دی اور گزشتہ روز ہی بھارتی چینل کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بگ باس کی نئی قسط کا پرومو جاری ہوا جس میں اداکارہ شمیتا شیٹھی اور دیوولینا کا آپس میں شدید جھگڑا ہوجاتا ہے . ویڈیو میں دیکھا جارہا ہے کہ باگ باس ہاؤس کے اندر شمیتا شیٹھی اور دیوولینا بھٹاچارجی کے درمیان جھگڑے کے دوران ہاؤس میں موجود دیگر فنکار بیچ بچاو کرانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اس دوران اداکارہ شمیتا شیٹھی بے ہوش ہوجاتی ہیں . بگ باس 15 کے ایک اور ممبر اداکار کرن کندرا نے شمیتا شیٹھی کو گود میں اٹھاکر میڈیکل روم لے جاتے ہیں جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جاتی ہے اور پھر انہیں کچھ دیر بعد ہی واپس ہاوس میں بھیج دیا جاتا ہے . . .

متعلقہ خبریں