بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم: چیف سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری وزیراعلیٰ وزیر اور سی ای او کیسکو 7 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے صوبے میں بدترین لوڈ شیڈنگ اور زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے بعد گھروں کے کنکشن کاٹنے کے معاملے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے ۔
چیف جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل بینچ نے چیف سیکریٹری بلوچستان، پرنسپل سیکریٹری وزیراعلیٰ اور سی ای او کیسکو کی عدم پیشی اور جامع رپورٹ جمع نہ کرانے پر انہیں 7 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ بغیر کسی اطلاع کے کنکشن منقطع کرنے سے کسانوں اور دیہاتیوں کی زندگیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں، جبکہ دوسری جانب کیسکو نادہندگان سے ریکوری کے بجائے صوبے بھر میں طویل لوڈ شیڈنگ کر کے طلباء، تاجروں اور سرکاری امور کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے ۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ متعلقہ افسران اگلی سماعت پر پیش ہو کر ان سوالات کے جواب دیں۔

WhatsApp
Get Alert