حسن اور حسین نواز کا موقف ہے ان پر پاکستانی قانون لاگو ہی نہیں ہوتا ، ایسے لگتا ہے انہوں نے پاکستانی پاسپورٹ پھاڑ کر پھینک دیا ہے، فواد چودھری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ اسلامی تعلیمات کے منافی ہے، یہ پاکستان کا چہرا مسخ کرنے کے مترادف ہے، کابینہ نے اس سانحہ کی شدید مذمت کی ہے . منگل کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا وزیراعظم اور کابینہ نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی ہے کہ جو ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں ان کا ٹرائل جلد شروع کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں .

ریاست اسلامی جمہوریہ پاکستان اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے ہر فرد کے حقوق کے تحفظ کی پابند ہے . انہوں نے کہا پاکستان کے معاشرے اور حکومت نے اس سانحہ پر جس طرح ردعمل کا اظہار کیا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم ہندوستان اور دیگر ممالک سے بہت مختلف ہیں . ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف اس طرح کے واقعات روز ہوتے ہیں لیکن وہاں پتہ تک نہیں ہل پاتا . چوہدری فواد حسین کا کہناتھا سانحہ سیالکوٹ پر پوری قوم متحد ہے . وزیراعظم نے بھی آج تقریب میں بتایا کہ اے پی ایس سانحہ کی طرح پوری قوم اس سانحہ پر بھی متحد ہے، پاکستان کا ہر شہری اس سانحہ کی مذمت کر رہا ہے . ماضی میں مختلف وجوہات پر جو اقدامات نہیں اٹھائے جا سکے، ہم اس جانب آگے بڑھ رہے ہیں، چوہدری فواد حسین نے بتایا کابینہ کو ای وی ایم پر بریفنگ دی گئی، الیکشن کمیشن کو ای وی ایم کے حوالے سے اپنی تسلی کرنی چاہئے . الیکشن کمیشن سمیت ہر شخص کے لئے ای وی ایم کا نظام سمجھنا ضروری ہے، سمجھے بغیر تنقید اور اسے مسترد کرنے پر ہمارا اعتراض بنتا ہے . الیکشن کمیشن نے جو شرائط دی تھیں، اس کے مطابق اپنا ٹینڈر کر دے، دنیا میں مینوفیکچررز ای وی ایم لے آئیں گے، ہم اس پر عمل درآمد کرلیں گے . ای وی ایم لانے کا مقصد ملک میں صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہے . وفاقی وزیر اطلاعات کا کہناتھا ن لیگ اور پی پی پی نے جس طرح اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے خلاف مہم چلائی، یہ سیاسی خودکشی ہے . ایسے لگتا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ذمہ داری صرف پی ٹی آئی پر ہے . ہم اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا چاہتے ہیں، یہ ہمارے منشور میں بھی شامل ہے . انہوں نے کہا نواز شریف کی پوری فیملی بیرون ملک مقیم ہے، حسن اور حسین کا موقف ہے کہ ان پر پاکستانی قانون لاگو ہی نہیں ہوتا، ایسے لگتا ہے کہ انہوں نے پاکستانی پاسپورٹ پھاڑ کر پھینک دیا ہے . ہم حسن اور حسین کو بھی موقع دینا چاہتے ہیں کہ وہ بھی یہاں اپنے پاپا کی پارٹی کو ووٹ دے سکیں، چوہدری فواد حسین نے کہا بلاول بھٹو نے پوری زندگی باہر گذاری، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے کے خلاف ان کی مخاصمت کی وجہ نظر نہیں آتی . ہماری پارٹی کا منشور ہے کہ ہم اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دیں گے اور یہ حق انہیں ضرور ملے گا . انہوں نے کہا انتہائ￿ پسند نظریات کی حامل جماعتیں کسی صورت مرکزی دھارے میں نہیں آ سکتیں، چوہدری فواد حسین نے کہا چوہدری سرور کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا . میڈیا کو کابینہ کی خبریں ذرائع سے نہیں چلانی چاہئیں . ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے . چینی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے، ماسوائے اسلام آباد اور کراچی ملک بھر میں چینی 90 روپے کلو میں دستیاب ہے . . .

متعلقہ خبریں