اگلا الیکش الیکٹرونک مشین سے نہیں ہوگا، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو یقین دہانی کروا دی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اگلا الیکش الیکٹرونک مشین سے نہیں ہوگا، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو یقین دہانی کروا دی گئی . عمران خان کے لیے حالات اچھے نہیں ہیں، خان صاحب نے جو طاقتور حلقوں کو یقین دہانی کروائی تھی سب اس سے الٹ ہوا .

تفصیلات کے مطابق سینیئر اینکر پرسن عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ای وی ایم سے متعلق یقین دہانی کروا دی گئی ہے . اپنی گفتگو میں سینیئر اینکر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ اگلا الیکش الیکٹرونک مشین سے نہیں ہوگا . انہوں نے کہا کہ یقین دہانی کروانے والوں کی جانب سے شہباز شریف کو کہا گیا ہے کہ عمران خان کو جتنا مرضی زور لگانے دو، اگلا الیکشن ای وی ایم ووٹنگ مشین کے ذریعے نہیں ہوگا . پروگرام میں ساتھی اینکر طاہر ملک نے عارف حمید بھٹی کی خبر پر ان سے پوچھا کہ آپ مذاق تو نہیں کر رہے جس پر عارف حمید بھٹی نے کہا کہ میں آپ کو یقین دہانی کروا رہا ہوں کہ اگلا الیکشن ای وی ایم پر نہیں ہوگا . انہوں نے کہا ای وی ایم پر قانون سازی یہ سب رسمی کارروائی ہے، شہباز شریف کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ حکومتی جماعت کو کرنے دو جو جو زور لگاتے ہیں . اپنی گفتگو میں عارف حمید بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے لیے حالات اچھے نہیں ہیں . انہوں نے کہا کہ عمران خان خود اپنے وزن سے گر چکے ہیں، ان کو کسی نے سنبھالا ہوا ہے . انہوں نے کہا کہ خان صاحب نے جو طاقتور حلقوں کو یقین دہانی کروائی تھی سب اس سے الٹ ہوا . ان کا کہنا تھا کہ حکومت معاشی حالات ٹھیک نہیں کر سکی، بین الاقوامی حالت کے مقابلے میں بھی ناکام رہی جبکہ غیر ضروری گفتگو سے حالات اس قدر خراب ہو چکے ہیں جن کو ٹھیک کرنے میں کافی وقت لگے گا . . .

متعلقہ خبریں