پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائلز کا کامیاب مظاہرہ

کراچی(قدرت روزنامہ)پاک بحریہ کے ائیر ڈیفنس یونٹ کی جانب سے زمین سے فضا میں ہدف کو نشانے بنانے والے میزائلز کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا . ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میزائلوں نے کامیابی سے اہداف کو نشانہ بنایا اور نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے میزائلز فائرنگ کا مشاہدہ کیا .

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ میزائلز فائرنگ کا مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا ثبوت ہے . اس موقع پر نیول چیف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے . . .

متعلقہ خبریں