پاکستان کرکٹ ٹیم کی فلائٹ تاخیر کا شکار

(قدرت روزنامہ)ڈھاکا میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کی فلائٹ تکنیکی وجوہات کی بناء پر  تاخیر کا شکار ہے . قومی کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی بھی اب چند گھنٹے تاخیر سے ہوگی .

قومی ٹیم وطن واپسی کیلئے ہوٹل سے ایئرپورٹ روانہ ہوگئی، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں شامل قومی اسکواڈ کے ارکان کراچی پہنچیں گے . بابر اعظم، فہیم اشرف، سرفراز احمد، فواد عالم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، عبدﷲ شفیق اور سعود شکیل کراچی پہنچیں گے . اس کے علاوہ محمد نواز، امام الحق، نعمان علی، زاہد محمود اور عابد علی بھی کراچی پہنچیں گے، قومی اسکواڈ کے ارکان کراچی پہنچ کر بائیو سیکیورببل جوائن کریں گے . قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 10 دسمبر کو بائیو سیکیور ببل جوائن کریں گے . اظہرعلی، نسیم شاہ، حسن علی، محمد عباس، بلال آصف، کامران غلام اور ساجد خان لاہور پہنچیں گے . خیال رہے کہ دورہ بنگلادیش میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی . پاکستان نے بنگلادیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 8 رنز سے شکست دی جبکہ پہلے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے مات دی تھی . . .

متعلقہ خبریں