طالبہ سے مبینہ زیادتی کرنے والا شوہر نکلا، کیس میں نیا موڑ آںے کے بعد ملزم نے بھی سخت قدم اٹھا لیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سندر میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم اس کا شوہر نکلا،معاملے نے اب نیا رخ اختیار کر لیا ہے . تفصیلات کے مطابق دو روز قبل بتایا گیا کہ سندر کے علاقے میں فرسٹ ائیر کی طالبہ کو گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا .

پولیس کے مطابق طالبہ پڑوسی کے گھر کمپیوٹر سیکھنے جاتی تھی جہاں ملزم حیدر نے دوساتھیوں کے ساتھ پہلے اغوا کیا اور پھر ملزمان اسے ایک نامعلوم جگہ پر لے گئے . پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں بتایا گیا کہ حیدر نے طالبہ کے ساتھ زیادتی کی اور خالی دستاویز پر سائن کروا لیے . بعدازاں پولیس نے طالبہ سے زیادتی کرنے والے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا . ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے نوٹس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فرسٹ ائیر کی طالبہ سے زیادتی کے ملزم کے خلاف کارروائی کی اور ملزم ملزم حیدر علی کو گرفتار کرلیا . ایس پی انوسٹی گیشن صدر کے مطابق ملزم نے طالبہ کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گیا،حیدر علی طالبہ کا ہمسایہ ہے اور اسے کمپیوٹر سکھاتاہے . انہوں نے کہا کہ مقدمہ کو تمام قانونی تقاضے پورے کر کے عدالت میں پیش کر کے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی . تاہم اب اس کیس میں نیا موڑ سامنے آیا ہے . کیس کی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم حیدر علی نے لڑکی سے نکاح کر رکھا ہے . حیدر علی اور لڑکی کی کچھ ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جس میں وہ نکاح نامے پر دستخط کر رہے ہیں اور ایک ویڈیو میں ایک دوسرے کو کیک بھی کھلا رہے ہیں . اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکا لڑکی کا نکاح 17 اکتوبر کو ہوا تھا، لڑکی کے اہلخانہ رخصتی سے انکاری تھے . ملزم نے لڑکی کے ورثا کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست بھی دی تھی . . .

متعلقہ خبریں