آسٹریلوی ٹیم کی سیکیورٹی کے تمام انتظامات کرلئے ہیں، وزیر داخلہ

سندھ اور پنجاب حکومت اور سکیورٹی اداروں سے مکمل رابطہ ہے، پاکستان کے لوگ کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں، قوم 24 سال سے ملک میں پاک آسٹریلیا مقابلوں کی منتظر ہے، پاکستان آمد پر آسٹریلوی ٹیم کا شاندار استقبال کیا جائے گا،وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سیکیورٹی وفد سے ملاقات میں گفتگو اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کی سیکیورٹی کے تمام انتظامات کرلئے ہیں، سندھ اور پنجاب حکومت اور سکیورٹی اداروں سے مکمل رابطہ ہے، پاکستان کے لوگ کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں، قوم 24 سال سے ملک میں پاک آسٹریلیا مقابلوں کی منتظر ہے، پاکستان آمد پر آسٹریلوی ٹیم کا شاندار استقبال کیا جائے گا . تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سیکیورٹی وفد نے وزارت داخلہ میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وزارت کے اعلی حکام سے ملاقات کی جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان بھی ملاقات میں موجود تھے .

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ٹیم کی فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کرا تے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کی سیکیورٹی کے تمام انتظامات کرلئے ہیں سندھ اور پنجاب حکومت اور سکیورٹی اداروں سے مکمل رابطہ ہے،شیخ رشید نے کہا پاکستان کے لوگ کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں، قوم 24 سال سے ملک میں پاک آسٹریلیا مقابلوں کی منتظر ہے، امید ہے شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، ٹیم بھیجنے کے اعلان پر آسٹریلیوی کرکٹ بورڈ کے مشکور ہیں، پاکستان آمد پر آسٹریلوی ٹیم کا شاندار استقبال کیا جائے گا . . .

متعلقہ خبریں