ان کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے پولیو سیکیورٹی ٹیم پر حملہ کیا، زخمی اور شہید اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے . ڈی پی او سجاد احمد نے کہا کہ حملہ آوروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے . قومی وطن پارٹی کے ترجمان احمد نواز نے پولیو ٹیم پر ٹانک میں حملےکی مذمت کی ہے اور حملے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے . دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دعوی کیا ہے کہ ٹانک میں پولیو ٹیم پر حملہ اس کے جنگجوؤں نے کیاہے . . .
(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ٹانک میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر حملہ کیا گیا ہےجس میں ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا ہے .
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر احسان ﷲ نے واقعے کی تصدیق کی ہے .
متعلقہ خبریں