سب کا سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، طلحہ طالب

(قدرت روزنامہ)پاکستان کے ویٹ لفٹر طلحٰہ طالب نے کہا ہے کہ سب کا سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، اسی طرح سپورٹ کرتے رہیں پاکستان کے لئے گولڈ میڈل بھی جیتوں گا . خیال رہے کہ تاشقند میں پاکستان کے ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے ورلڈ چیمپئن شپ میں براؤنز میڈل اپنے نام کیا .

میڈیا رپورٹ کے مطابق طلحہ طالب نے ویٹ لفٹنگ ورلڈ چیمپئن شپ میں 67 کلوگرام کی اسنیچ کیٹیگری میں 143 کلو گرام وزن اٹھاکر براؤنز میڈل جیتا . وہ ایونٹ میں پاکستان کے لیے پہلا میڈل جیتنے میں کامیاب رہے تاہم پاکستانی ویٹ لفٹر کلین اینڈ جرک میں مقابلہ مکمل نہ کرسکے . . .

متعلقہ خبریں