پی ٹی آئی کا مصالحتی گروپ سرگرم، اہم رہنماؤں سے ملاقاتوں کا فیصلہ

فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور مولوی محمود کا کوٹ لکھپت جیل میں پیغامات پہنچانے کا مشن


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کا مصالحتی گروپ ایک بار پھر میدان میں آ گیا ہے، جس کے ارکان اس ہفتے کوٹ لکھپت جیل میں قید مرکزی رہنماؤں سے ملاقاتیں کر کے بانی پی ٹی آئی تک اہم پیغامات پہنچانے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا مصالحتی گروپ دوبارہ متحرک ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گروپ کے اہم ارکان فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور مولوی محمود، اسی ہفتے مختلف رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ کوٹ لکھپت جیل میں موجود پارٹی قیادت تک اہم پیغام پہنچایا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق، مصالحتی گروپ کی کوٹ لکھپت جیل میں شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات متوقع ہے۔ اسی طرح لاہور میں عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید سے ملاقات کی کوششیں بھی جاری ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ گروپ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور دیگر ہم خیال ساتھیوں سے بھی ملے گا، تاکہ پیغامات اور تجاویز کا مکمل تبادلہ کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ، بانی تک حتمی پیغام پہنچانے کے لیے ایک سینئر وکیل سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تمام ملاقاتیں اسی ہفتے کے دوران کیے جانے کا امکان ہے۔

WhatsApp
Get Alert