فیصل آباد ،شوہر امریکہ پلٹ بیوی کو بیوٹی پارلر چھوڑ کر بچوں کو لیکر غائب ہو گیا

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)شوہر امریکہ پلٹ بیوی کو بیوٹی پارلر چھوڑ کر بچوں کو لے کر غائب ہو گیا، تھانہ سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی . بتایا جاتا ہے کہ نیو سول لائن کی رہائشی اقراء منیر محسن نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ گزشتہ دنوں اس کے شوہر ڈاکٹر نوید نے کہا کہ دوست کی شادی کی تقریب میں جانا ہے اور وہ اس کو تیار ہونے کیلئے بیوٹی پارلر چھوڑ کر اسکے تین بچوں اور دو لاکھ کی نقدی اور 20 تولے طلائی زیورات اور اس کا پاسپورٹ ملٹی پل 5 سالہ ویزہ امریکی شناختی کارڈ وغیرہ لیکر غائب ہو گیا اور بعدازاں اسکو گھر سے نکال دیا اور وہ اسکا پاسپورٹ غلط مقصد کیلئے استعمال کرنا چاہتا ہے اور اس کے بچوں کو لے کر بیرون ملک فرار ہونا چاہتا ہے جس پر پولیس نے 380,363 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی .

. .

متعلقہ خبریں