سلیکٹڈ ٹولے کی کارکردگی صرف منصوبوں کے اعلان تک محدود ہے ، حسن مرتضیٰ
(قدرت روزنامہ)حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ ٹولے کی کارکردگی صرف منصوبوں کے اعلان تک محدود ہے۔
سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ہم پنجاب فتح کرنے نکلے ہیں،سندھ کے بجائے اپنا پنجاب بچاؤ ، پچھلے تین برسوں سے پنجاب میں بلدیاتی حقوق سلب کرنیوالے اپنی منجی تھلے ڈانگ پھیریں۔
انہوں نے کہا کہ تخت لاہور نے ہمیشہ وسیب اور پنجاب کے دیہی علاقوں کو یرغمال بنائے رکھا ، آج بھی اکثر پسماندہ اضلاع میں اسپتال ، سڑکیں اور اسکول نہیں ہیں۔
حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ ٹولے کی کارکردگی صرف منصوبوں کے اعلان تک محدود ہے ، جھوٹ،بہتان طرازی اور گالم گلوچ کے سوا حکومتی وزراء اور ترجمانوں کو کچھ نہیں آتا۔
