عمر اکمل کی پی ایس ایل میں واپسی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا شکریہ بھی ادا کیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی بیٹر عمر اکمل کی پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں واپسی ہوئی ہے . عمر اکمل کو گزشتہ روز ہونے والی پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سلور کیٹگری کے دوسرے راؤنڈ میں خریدا .

اس موقع پر قومی کرکٹر نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا اور اپنی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا . دوسری جانب شائقین کرکٹ نے بھی عمر اکمل کی واپسی پر سوشل میڈیا پر خوشی سے بھرپور تبصرے کیے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا . واضح رہے کہ عمر اکمل نے پی ایس ایل کے ابتدائی تین سیزن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی تھی . بعدازاں چوتھے اور 5ویں سیزن میں عمر اکمل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے کھیلے تھے . پی ایس ایل 6 میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے ایک دن پہلے ان پر پابندی عائد کر دی تھی جس کی وجہ سے وہ اس ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے .

. .

متعلقہ خبریں