سرگودھا میں بیوی نے شوہر کو اغوا کرکے گلہ کاٹ دیا

سرگودھا (قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر رضوان احمد خان کی خصوصی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ بھیرہ پولیس نے تین روز قبل اغوا ہونے والے 30 سالہ شخص مدثر کی نعش برآمدکرکے قاتل کوگرفتارکرکے آلہ قتل بھی برآمدکرلیا . .

تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے نواح میں شادی شدہ خاتون کے اپنے پڑوسی سے ناجائز تعلقات تھے ،دونوں نے ناجائز تعلقات استوار کرکے خاتون کے شوہر کو قتل کر دیا اور مقتول کی نعش جھاڑیوں میں چھپا دی . جسے پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کی نشاندہی پر نعش برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی اور ملزم کی محبوبہ مقتول کی بیوی کو حراست میں لے کر مصروف تفتیش ہے . ذرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ بھیرہ کے گاوں وجیدی میں نوجوان مدثر گزشتہ تین روز سے لاپتہ تھا جس کی تلاش میں سائبر کرائم اور دیگر ذرائع استعمال کر کے مقتول مدثر کے نوجوان پڑوسی تنویر کو حراست میں لیا گیا تو دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کے مقتول مدثر کی بیوی سے ناجائز تعلقات ہیں اور اس نے مقتول کو راستہ سے ہٹانے کے لئے پسٹل 30 بور سے قتل کرنے کے بعد تیز دھار آلہ سے اس کا سر تن سے جدا کر کے نعش کوٹلی علی احمد پتن کے قریب جھاڑیوں میں چھپا رکھی ہے . جس کی نشاندہی پر پولیس نے پولیس نے مقتول کی نعش برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھیرہ منتقل کر دی اور ملزم کی محبوبہ مقتول کی بیوی کو بھی حراست میں لے کر مصروف تفتیش ہے . ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نوجوان کو قتل کرنے کا کام دونوں نے مل کر کیا . خاتون نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ تنویر سے ناجائز تعلقات تھے،راستے سے ہٹانے کے لیے شوہر کو قتل کیا . گرفتار ملزم سے آلہ قتل پسٹل 30 بور اور ایک خنجر بھی برآمد کر لیا ہے مزید قانونی کاروائی جاری ہے . . .

متعلقہ خبریں