وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے قومی بھنگ پالیسی تیار کرلی

(قدرت روزنامہ)وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے قومی بھنگ پالیسی تیار کرلی ہے . وزارت سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ بھنگ پالیسی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھجوا دی گئی ہے ، سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے بھنگ اتھارٹی بنائی جائے گی .

انہوں نے کہا کہ ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت ون ونڈو آپریشن شروع کیا جائے گا ، بھنگ کی کاشت کیلئے لاتعداد درخواستیں موصول ہورہی ہیں ، پہلے مرحلے میں 100 کمپنیوں کو بھنگ کی کاشت کے لائسنس جاری کیے جائیں گے . وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ بھنگ پالیسی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد تشکیل دی گئی ، وزارت تعلیم، کامرس، زراعت اور انسداد منشیات سے مشاورت کی گئی ، بھنگ کی کاشت کے ایریا کے گرد باؤنڈری وال اور فیلڈ میں کیمرے لگائے جائیں گے . شبلی فراز نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر بھنگ کی 100 ارب سے زائد کی مارکیٹ ہے ، بھنگ پالیسی میڈیکل اور انڈسٹریل کاشت کیلئے بنائی گئی ، بھنگ کی کاشت سے ادویات اور ٹیکسٹائل کی امپورٹ کم ہوگی . . .

متعلقہ خبریں