موٹرسائیکل پر جاتی عائشہ اکرم حادثے کا شکار، ہڈی فریکچر، خبروں پر پولیس کا موقف آیا تو ساری کہانی ہی بدل گئی

لاہور(قدرت روزنامہ)گریٹر اقبال پارک میں حراسگی کا نشانہ بننے والی ٹک ٹاکر عائشہ اکرم موٹرسائیکل پر حادثے کا شکار ہو گئیں . تفصیلات کے مطابق عائشہ اکرم گھر سے بازار جارہی تھیں کہ راستے میں ٹول پلازہ کے قریب موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آگیا ، ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی کہ عائشہ اکرم جس موٹر سائیکل پر جارہی تھیں اسے گاڑی نے ٹکر ماری اور موقع سے فرار ہو گئی .

تاہم پولیس کا کہناہے کہ موٹر سائیکل کو جان بوجھ کر ٹکر مارنے کا تاثر حقائق کے برعکس ہے ،انہیں کسی نے نقصان پہنچانے کی کوشش نہیں کی بلکہ وہ حادثاتی طور پر گری ہیں ، حادثہ عائشہ اکرم کا برقعہ ٹائر میں پھنسنے کے باعث پیش آیا . برقعہ بائیک میں پھنس جانے سے وہ منہ کے بل گریں اور ان کی ناک کی ہڈی ٹو گئی جبکہ اس کے علاوہ چہرے ، بازو اور ٹانگوں پر زخم آئے ہیں . عائشہ اکرم کو ہسپتال داخل کروا دیا گیاہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے . . .

متعلقہ خبریں