مری :ملکہ کوہسار میں ہلکی برفباری اور ژالہ باری کا سلسلہ شروع

(قدرت روزنامہ)مری میں پہلی برفباری اور ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے . برف باری سے شہرکی سڑکیں سفید ہوگئیں جبکہ پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی ہے .

مری میں موجود سیاح اورفیملیز برفباری کے حسین اور دلکش نظاروں سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں . سال کی پہلی برف باری دیکھنے کے لئے ملک کے دیگرحصوں سے سیاحوں نے ملکہ کوہسار مری کا رُخ کرنا شروع کر دیا ہے . . .

متعلقہ خبریں