انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، علی امین گنڈا پور کو نوٹس جاری

(قدرت روزنامہ)انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے . الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے گزشتہ روز ٹانک میں انتخابی جلسے میں شرکت کی تھی .

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کو 16 دسمبر کو مانیٹرینگ آفیسر کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت جاری کی ہے . واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کو اس سے پہلے بھی دو دفعہ نوٹسز جاری کئے گئے ہیں . الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو 50 ہزار روپے جرمانہ کردیا تھا اور انہیں جرمانے کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیا تھا . ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کو آئندہ ضابطہ اخلاق پر عمل کی سخت تنبیہ بھی کرتے ہوئے کہا تھا کہ دوبارہ خلاف ورزی پر نااہلی کی کارروائی شروع ہوسکتی ہے . . .

متعلقہ خبریں