گھر بیٹھے پاسپورٹ کا حصول 24 گھنٹے میں ممکن ،شیخ رشید کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اب شہری گھر میں بیٹھ کر صرف 24گھنٹوں میں پاسپورٹ حاصل کر سکیں گے . سماجی رابطے کی وی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ فاسٹ ٹریک کے ذریعے پاسپورٹ اپلائی کریں گے تو 24 گھنٹے میں گھر پر مل جائے گا .

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آسٹریلوی ٹیم کی فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ قوم 24 سال سے ملک میں پاک آسٹریلیا مقابلوں کی منتظر ہے . آسٹریلوی سیکیورٹی وفد نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وزارت کے اعلی حکام سے ملاقات کی جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان بھی ملاقات میں موجود تھے . وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ٹیم کی فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کرادی . انہوںنے کہاکہ آسٹریلوی ٹیم کی سیکیورٹی کے تمام انتظامات کرلئے ہیں،سندھ اور پنجاب حکومت اور سکیورٹی اداروں سے مکمل رابطہ ہے . انہوںنے کہاکہ پاکستان کے لوگ کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں،قوم 24 سال سے ملک میں پاک آسٹریلیا مقابلوں کی منتظر ہے . شیخ رشید احمد نے کہاکہ امید ہے شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی،ٹیم بھیجنے کے اعلان پر آسٹریلیوی کرکٹ بورڈ کے مشکور ہیں . انہوںنے کہاکہ پاکستان آمد پر آسٹریلوی ٹیم کا شاندار استقبال کیا جائیگا . . .

متعلقہ خبریں